اب پابلو، کرپٹو سے ملیں گے

جنیوا (پاک ترک نیوز) 20ویں صدی کے مشہور ہسپانوی آرٹسٹ پابلو پکاسو کے ورثانے 21ویں صدی کی تجارت میں شمولیت کی ٹھان لی ہے اور اپنے دادا کے ایک سرامک فن پارے کے 1,010 ڈیجیٹل آرٹ کے ٹکڑوں کو فروخت کر رہے ہیں جو پہلے کبھی عوامی سطح پر نہیں دیکھے گئے تھے ۔ جبکہ انکے اس فیصلے نے فن اور مالیاتی دنیا میںبھونچال پیدا کر دیا ہے۔
اس ہفتے باضابطہ آغاز سے پہلےمیڈیا سے گفتگو میں پکاسو کی پوتی مرینا پکاسو اور اس کے بیٹے فلورین پکاسو نے جنیوا کے ایک اعلیٰ درجے کے محلے میں اپنا اپارٹمنٹ پہلی بارکسی کے لئے کھولاتھا۔ جو ان کے نامور بزرگ کے کاموں سے بھرا ہوا ہے۔ وہاں انہوں نے پرانے اسکول کے فائن آرٹ اور ڈیجیٹل اثاثوں کے ایک بے مثال امتزاج کے طور پر فروخت کے لئے پیش کئے جانے والے سرامک کے فن پارے کی پیچھے سے ایک جھلک پیش کی جو انتہائی نازک تھا۔
اگرچہ بہت سے حلقے این ایف ٹی اور کرپٹو کو جلد امیر ہونے کے ایک غیر مناسب ذریعے کے طور پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ مگر اب گرینڈ ماسٹر کے فن پاروں کے ساتھ پکاسو کے خاندان کے اس کھیل میں داخلےپر سبھی حلقے حیرت زدہ ہیں

#cryptocurrency#PakTurkNewstrade