اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (سی ایس ٹی او)کا سربراہی اجلاس آج شب آرمینیا میں ہوگا

ماسکو(پاک ترک نیوز)
ماسکو کی زیر قیادت خطے کے ممالک کے بلاک کی مرکزی باڈی اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (سی ایس ٹی او)کا اہم سربراہ اجلاس آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ہوگا جس میں خطے کے سیکورٹی امور پر مشاورت کی جائے گی۔
آج ہونے والےاس سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن، آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان، بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، کرغزستان کے صدر صدیر زاپروف اور تاجک صدر امام علی رحمان کی شرکت متوقع ہے۔تاہم قازق رہنما قاسم جومارت توکائیف اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے کیونکہ20 نومبر کو دوبارہ نلک کا صدر منتخب ہونے کے بعد ان کی تقریب حلف برداری 26 نومبر کو ہونے والی ہے۔
کریملن کی جاری کردہ معلومات کے مطابق یریوان میں ہونے والی سربراہی کانفرنس تنظیم کے اندر اہم تعاون کے شعبوں کے ساتھ ساتھ اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر توجہ مرکوز کرے گی۔جبکہ سربراہی اجلاس سے قبل خارجہ اور دفاع کے وزراء کے اجلاسوں کے ساتھ ساتھ سی ایس ٹی او کے رکن ممالک کی قومی سلامتی کونسلوں کے سیکرٹریوںکے اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔ان اجلاسوں میں اجتماعی سلامتی کے شعبوں میں عسکری اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سی ایس ٹی اوکے اندر خارجہ پالیسی، فوجی اور انسداد دہشت گردی کے تعاون اور اجتماعی سلامتی کے نظام کو فروغ دینے کے اقدامات پر بھی بات کی جائے گی۔
سی ایس ٹی اوکے سربراہی اجلاس میں آرمینیا اور آزربائیجان کے درمیان انکی علاقائی سالمیت کو برقرار رکھتے ہوئے پائیدارامن کے قیام کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔اور اس کے لئے دونوں ہمسایہ ملکوں کو ہر طرح کی درکار مدد فراہم کرنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔جبکہ افغانستان کے ہمسایہ ملک تاجکستان کو سرحد پار سے دہشتگرد گروہوں کی دھمکیوں اور منشیات کی بھاری مقدار میںا سمگلنگ کے درپیش مسائل پربی تفصیل سے غور کیا جائے گا۔

#csto#masscow#PakTurkNews#ukraineArmeniarussia