اردن، یو اے ای اور بحرین کے سربراہوں کا دوحا میں سہ فریقی اہم اجلاس

اردن کے شاہ عبداللہ، بحرین کے امیر حماد بن عیٰسی الخلیفہ اور ابوظہبی کے امیر شیخ محمد بن زید النیہان کا ایک اہم اجلاس بحرین کے دارالحکومت دوحا میں ہوا۔
اجلاس میں فلسطین، علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں پر غور کیا گیا۔
اردن کی رائل کورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں سربراہ نے تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور اسٹریٹجک معاملات کو اچھے انداز میں چلانے کا فیصلہ کیا۔
تینوں ملکوں نے آپس کے دیگر اہم تنازعات کو بہتر انداز حل کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف آپشنز پر بات کی۔
اجلاس میں فلسطین کی علیحدہ ریاست کے حوالے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں 4 جون 1967 کے معاہدے کے تحت ایک خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوششیں تیز کی جائیں گے۔ تینوں سربراہوں نے اعلان کیا کہ وہ مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت سمجھتے ہیں اور 1967 کے سرحدی معاہدے کو حتمی مانتے ہوئے فلسطین کی علیحدہ ریاست کے لئے کام کیا جائے گا۔
یہ اجلاس متحدہ عرب امارات کی دعوت پر بلایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اگست میں بحرین اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہوئے مشترکہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کئے تھے۔