ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے ٹیم کینیا جائے گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ہائی پرفائل ٹیم کینیا جائے گی۔
وفاقی حکومت نے کینیا میں جاں بحق ہونیوالے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے تین رکنی ہائی پروفائل ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔تین رکنی ٹیم میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، انٹر سروسز انٹیلیجنس سروس (آئی ایس آئی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نمائندے شریک ہوں گے۔
ٹیم ہائی پروفائل قتل کی تحقیقات کےلیے فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائے گی۔

#arshadsharif#ib#investigationteam#isi#islamabad#PakTurkNews