استنبول دھماکے سے گونج اٹھا، 6 افراد شہید، 53 زخمی

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر استنبول میں واقع استقلال سٹریٹ پر دھماکے کے نتیجے میں اب تک 6 افراد شہید جبکہ 53 زخمی ہوئے ہیں۔

استنبول کے گورنر کے مطابق دھماکہ استقلال سٹریٹ پر ہوا۔زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے مرنے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے کہا صورتحال سے متعلق اپ ڈیٹس عوام کے ساتھ شیئر کی جاتی رہیں گی۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے پیغام میں کہا دھماکے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

ترک میڈیا کے مطابق جس جگہ دھماکہ وہ سڑک استبنول کے مشہور سیاحتی مقام تقسیم سکوائر کے قریب ہے۔ اتوار کا دن اور موسم گرم ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں مقامی شہریوں اور سیاحوں کی کافی بھیڑ تھی۔