استنبول (پاک ترک نیوز) ایشیا اور یورپ کو جوڑنے والے استنبول میں 29 سے 31 اکتوبر تک ترکی کی دوسری صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس ہوگی ۔
استنبول اوپن سی یاٹ ریس کلب ، ترک ایوان صدر کے زیراہتمام ، اور خارجہ ، سیاحت اور کھیلوں کی وزارتوں کے تعاون سے ایونٹ کا اہتمام کر رہا ہے۔
استنبول کے تاریخی گالپورٹ کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ میں دنیا بھر کے شرکاء تین مختلف کٹیگریز میں مقابلہ کریں گے ۔
29 اکتوبر کوترکی کا یوم جمہوریہ کو مناتے ہوئے کمھوریت کپ کے لیے باسپورس کا سفر کریں گے۔
30 اکتوبر کو ماوی وٹان کپ کی دوڑ ہو گی۔ دوسری صدارتی بین الاقوامی یاٹ کا آخری ایونٹ 30 اکتوبر کو باربروسہ خیرالدین پایا کپ سے نوازے گا۔
پہلی صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس کا انعقاد استنبول میں 29 اکتوبر اور یکم نومبر 2020 کے درمیان کیا گیا۔