اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکا پہنچ گئے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات میں معاشی صورتحال اور قرض پروگرام پر بات چیت ہوگی، گورنر سٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔وزیر خزانہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) اور ورلڈ بینک حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات میں آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کے تحت شرائط میں نرمی پر گفتگو بھی متوقع ہے۔
اسحاق ڈار عالمی مالیاتی اداروں کو سیلاب نقصانات سے آگاہ کریں گے جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے درکار مالی ضروریات پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دورہ امریکا کے دوران عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

#financeminister#flood#ishaqdar#PakTurkNewsAmericaIMF