اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی کو شہید کردیا

رام اللہ (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فوج نے 2فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی بھی ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ وسطی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے قریب ایک چھاپے کے دوران فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد شمال میں جلازون پناہ گزین کیمپ میں ایک کار میں جا رہے تھے جنہیں اسرائیلی فورسز نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں کی شناخت 19 سالہ باسل قاسم باسبوس اور 21 سالہ خالد فادی عنبر کے نام سے ہوئی ہےجبکہ 19 سالہ رفعت حبش فائرنگ میں زخمی ہوا۔

 

#Israeliforces#isreal#PakTurkNews#Palestinians#phlistine#Ramallah