اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر حملہ کیا ہے اور اسرائیلی فورسز کی غزہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔عالمی طاقتیں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بہادر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی طاقتیں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑیں۔