اسرائیل اور لبنان میں سمندری سرحدی معاہدے پر دستخط

بیروت (پاک ترک نیوز) اسرائیل اور لبنان نے باضابطہ امریکی ثالثی میں سمندری حدود طے کرنے کے تاریخی معاہدے پر دستخط کردیئے ۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیل اور لبنان نے باضابطہ طور پر امریکہ کی ثالثی میں پہلی بار اپنی سمندری حدود طے کرنے والے ایک تاریخی معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس سے دونوں ممالک کے لیے سمندری توانائی کی تلاش کے امکانات کھل گئے ہیں۔
لبنان کے صدر میشل عون نے جمعرات کی صبح صدارتی محل میں ایک خط پر دستخط کیے جو بعد ازاں دن میں لبنان کے جنوبی سرحدی مقام نقورا پر امریکی حکام کو پیش کیا جائے گا۔
لبنان کے اعلیٰ مذاکرات کار الیاس بو صاب نے کہا کہ یہ معاہدہ، جو گیس سے مالا مال بحیرہ روم میں طویل عرصے سے جاری سمندری سرحدی تنازعہ کو ختم کرتا ہے، ایک "نئے دور” کا آغاز ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے بھی لبنان کے ساتھ معاہدے کی توثیق کر دی ہے ۔
لاپڈ نے کہا کہ یہ معاہدہ تل ابیب کے لیے ایک "سیاسی کامیابی” ہے کیونکہ "ایسا ہر روز نہیں ہوتا کہ کوئی دشمن ریاست پوری عالمی برادری کے سامنے تحریری معاہدے میں اسرائیل کو تسلیم کرتی ہو”۔

#berut#isreal#lebnon#maritimedeal#PakTurkNews