اسرائیل نے 50سال سے کم عمر فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی

بیت المقدس (پا ک ترک نیوز) اسرائیلی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 12سے 40سال کی عمر کے فلسطینی مردوں کو مقدس مہینے رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ کیلئے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔
کوآرڈینیٹر آف گورنمنٹ ایکٹیویٹیز ان ٹیریٹریز (COGAT) کا کہنا ہے کہ فلسطینی خواتین ،12سال سے کم عمر بچے اور 50سال سے زائد عمر کے افراد مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصی میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی ۔مزید کہا گیا ہے کہ 40 سے 49 سال کی عمر کے مردوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے کے لیے خصوصی اجازت لینا ضروری ہے۔
COGAT نے کہا کہ اسرائیل میں فرسٹ ڈگری کے رشتہ داروں کے ساتھ فلسطینیوں کو اتوار اور جمعرات کو آنے کا اجازت نامہ دیا جائے گا۔

#friday#islreal#masjidaqsa#PakTurkNews#philistinecountry#prayer#westbank#world