اسکردو ائرپورٹ 2 ماہ انٹرنیشنل پروازوں کیلئے کھل جائے گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)سیاحت کے فروغ کے لئے بڑی خبر ،،پاکستانی سول ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ سکردو ایئر پورٹ اگلے دوماہ میں بین الاقوامی پروازوں کے لئے کھول دیا جائے گا ۔ رکن پی اے سی ابراہیم خان نے کہا کہ سکردو جانے والے فلائٹس میں نصف تعداد غیر ملکی سیاحوں کی ہوتی ہے ۔ اس وقت سکردو ایئر پورٹ کی حالت ٹھیک نہیں لیکن دو ماہ میں اس خوبصورت ایئر پورٹ کو جدید بناتے ہوئے بین الاقوامی پروازوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔جس کے بعد بین الاقوامی سیاحت کے فروغ سے پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ زرمبادلہ کماسکے گا ۔
ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ وزیر اعظم کے حکم پر سکردو ایئرپورٹ کی تعمیر و مرمت دوماہ میں مکمل کی جارہی ہے ۔ دوماہ بعد سکردو ایئرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کے لئے کھول دیا جائے گا ۔ گوادر ایئر پورٹ اب مکمل طورپر چین بنا رہا ہے۔ گوادر ایئر پورٹ کے دو حصے ہوں گے ۔ گوادر ایئر پورٹ کا ایک حصہ سی پیک کی سرگرمیوں کے لئے ہوگا جبکہ دوسراحصہ اندرون ملک اور دیگر سول مقاصد کے لئے ہوگا۔