اعظم سواتی بلوچستان پولیس کے ہاتھوں گرفتار، راتوں رات کچلاک جیل منتقل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس کیس میں بلوچستان پولیس نے گرفتار کر لیا۔بلوچستان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو راتوں رات کچلاک جیل منتقل کردیا ۔
اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ راولپنڈی جلسے میں تقریر کے بعد اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت سے اجازت لی گئی، جبکہ گزشتہ روز عدالت نے اعظم سواتی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
یاد رہے کہ متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج کیے گئے تھے اور انہیں 27 نومبر کو ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔

#azamswati#balochistanpolice#islamabad#jail#PakTurkNews#rawalpindijalsa