افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے انخلا شروع

افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ایک ہفتے تک بین الاقوامی فورسز متعدد اڈوں کا انتظام افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیں گی۔
افغانستان کے قائم مقام وزیرِ دفاع جنرل یاسین ضیا کا قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ اور دیگر افغان حکام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا ،،،،بین الاقوامی افواج بارام ایئر فیلڈ جائیں گی ،جس کے بعد وہ اپنی آخری منزل کی طرف روانہ ہو جائیں گی۔امریکی صدر جو بائیڈن گزشتہ ماہ یہ اعلان کرچکے ہیں کہ یکم مئی سے امریکی فورسز کی واپسی کا عمل شروع ہو کر 11 ستمبر تک مکمل ہو گا۔

افغان امن عملافغان امن مذاکراتافغان حکومت اور طالبانافغانستان میں امن