افغانستان کو کئی شعبوں میں ترقی کی فوری ضرورت ہے: چینی صدر

بیجنگ (پاک ترک نیوز)
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ماضی میں مشکل حالات سے گررنے کے افغانستان کو بہت سے شعبوں میں ترقی کی فوری ضرورت ہے۔
چین منعقدہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں اپنے تحریری ریمارکس میں انہوں نے کہاکہ افغانستان انتشار سے نظم و نسق کی طرف جاتے ہوئے نازک موڑ سے گزر رہا ہے۔
شی جن پنگ کے مزید کہا کہ افغانستان کانفرنس کے شرکا کا مشترکہ پڑوسی ہے اور تمام شریک ممالک کا شراکت دار ہے ۔ ہمارا مستقبل مشترکہ ہے کیوں کہ ہم ایک ہی پہاڑوں اور دریاوں سے جڑے ہوئے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ ایک پر امن ،مستحکم، ترقی پذیر اور خوشحال افغانستان تمام افغانوں کی خواہش ہےاور یہ علاقائی ممالک اور عالمی برادری کے مشترکہ مفادات میں بھی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کیلئے اپنی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

#china_afghanistan#xijinping