کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان کے 10صوبوں سے سیلاب نے تباہی مچا دی ۔ مسلسل بارشوں اور ڈیم ٹوٹنے سے آنے والے سیلاب سے 22افراد جاں بحق جبکہ 30زخمی ہو گئے ۔
سیلاب سے سب سے زیادہ صوبے بغلان، پروان اور بدغیث متاثر ہوئے جہاں درجنوں مکانات تباہ اور ذرائع آمد و رفت معطل ہوگئے۔ سڑکوں سے نکاسی آب کے بعد ٹریفک کی بحالی کا کام جاری ہے۔
ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ متاثرہ شہریوں کو سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں قائم ایمرجنسی ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیلابی ریلے میں 10 سے زائد مویشی بھی بہہ گئے۔
افغانستان میں بند ٹوٹنے اور مسلسل بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سیابی ریلے نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔
سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ سیلابی ریلے نے افغانستان کے 10 صوبوں بدغیث، قندھار، ہلمند، ہیرات، بدخشاں، تہار، پروان، قندوز، مدعیان، وردک، بغلان، فریاب اور جوزان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واضح رہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں گزشتہ برس اگست میں طالبان نے اپنی حکومت قائم کی ہے جسے اب تک عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیے جانے کی وجہ سے شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔