الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے استعفوں کے بعد خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی 9نشستوں پر ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ان 9حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22مردان ،این اے 24چارسدہ ،این اے 31پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب، جب کہ کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239،246کے لیے بھی ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کیاہے۔
امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10سے 13اگست تک جمع کرواسکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17اگست تک ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 29اگست کو جاری کردیے جائیں گے۔

 

#elecation#elecationcommissionospakistan#islamabad#NationalAssembly#PakTurkNews#pti