الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار اکبر ایس بابر کے مالی ماہر ارسلان وردگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سے فنڈنگ ہوئی، تحریک انصاف نے اپنے ظاہر نہ کردہ 11 اکاؤنٹس سامنے آنے پر تسلیم کیے، تحریک انصاف نے کئی بیرون ملک سے آئے فنڈز کے ذرائع نہیں بتائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈونرز کی تفصیل نہ ہونے پر انور منصور اپنے دلائل بھی دے چکے ہیں، پی ٹی آئی وکیل انور منصور کے مطابق فنڈنگ کے وقت قانون میں ڈونر کی تفصیل دینا لازمی نہیں تھا۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

#abkarsbabar#case#elecationcommision#foreignfundingcase#islamabad#pakturknws#pti