امارتی پولیس غیرقانونی ریس روکنے کیلئے خود ریس لگائے گی

دبئی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات نے غیرقانونی ریسوں کو روکنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں ۔ آئندہ غیرقانونی ریس میں حصہ لینے والے کارسوارکو 2 ہزار درہم جرمانہ اور ڈرائیونگ لائسنس پر 23 بلیک پوائنٹس دیئے جائیں گے جبکہ گاڑی ضبط کرلی جائے گی ۔ اس نئی مہم کا آغاز ریاست العین میں ریسنگ حادثے میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے لیکن کئی اماراتی شہریوں کا کہنا ہے یہ جرمانہ بہت کم ہے ۔

دبئی پولیس کے پاس خود بھی کئی قیمتی سپورٹس گاڑیوں کا بیڑا ہے ۔ ان میں  لمبارگنی ، بگاٹی اور آسٹن کے ساتھ اب نیا اضافہ مسیراتی کار شامل کی گئی ہے ۔ سپر انفورسٹمنٹ گاڑیوں کا یہ بیڑا 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی قانون کی گرفت میں لا سکتا ہے ۔دبئی پولیس فورس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبداللہ خلیہ المری کاکہنا ہے اتنی تیز رفتار گاڑیوں کی موجودگی میں کون قانون توڑنا چاہے گا جب اسے علم ہوگا کہ پلک جھپکتے میں پولیس اس کے سر پر ہوگی ۔

DUBAI POLICE CLAMPING FOR ILLEGAL STREET RACERSpak turk newsپاک ترک نیوز