امریکہ اور جنوبی کوریا کا سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

سیول (پاک ترک نیوز) امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
الچی فریڈم شیلڈ نامی مشترکہ مشقیں یکم ستمبر تک جاری رہیں گی،جس میں امریکا اور جنوبی کوریا کی فوج 11 فیلڈ ٹریننگ پروگرامز میں حصہ لے گی۔
سیول وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر مشقوں میں میزائل کا پتہ لگانے کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے گا اور نئے انٹر سیپیٹر سسٹم کی جلد تعیناتی پر بھی زوردیا جائےگا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکا،جنوبی کوریا اور جاپان نے بلیسٹک میزائل دفاعی مشقیں بھی کی تھیں۔

 

#drills#PakTurkNews#Seoul#southkoreaAmericaJapan