امریکہ فی الحال یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام نہیں دے رہا۔ پینٹاگون

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
پینٹاگون نے کہا ہےکہ امریکہ کا فی الحال پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام یوکرین بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔البتہ اس سلسلے میں بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
پینٹاگون کےپریس سیکرٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر نےگذشتہ روز یہہاں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایاکہ ابھی ہمارا یوکرین کو پیٹریاٹ بیٹریاں فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے لیکن ایک بار پھر، ہم ان پر بات چیت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پرمسلسل بحث و مشاورت جاری رہے گی۔جب ہمیں اس محاذ پر مزید اعلانات و اقدامات کرناہوں گے تو ہم یقینی طور پر کریں گے۔
اس سے قبل، نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے نیٹو کے وزارتی اجلاس کے پہلے دن کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہاتھا کہ نیٹو یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کی ممکنہ فراہمی پر بات کر رہا ہے۔
امریکی ساختہ پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم جس میں ایئر انٹرسیپشن راکٹ اور ریڈار سسٹم شامل ہیں اس کا مقصد بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے وار ہیڈز کے حملوںکو روکنا ہے۔

#PakTurkNews#patrioatmissiles#ukraineAmericarussiaUK