امریکہ میں بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں پیسہ کمانے کی دوڑ میں لگ گئیں

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) ڈرائیور کے بغیر خود چلنے والی گاڑیاں بنانے والی ٹیسلا سے لیکر جنرل موٹرز اورکروز تک کمپنیاں امریکہ میں اپنی ٹیکنالوجی سے پیسہ کمانے کی دوڑ میں لگ گئی ہیں۔اوروہ ریگولیٹرز اور کانگریس کی روبوٹ سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے سڑک کے اصول لکھنے کے لیے کوششوں کو پیچھے چھوڑ رہی ہیں۔
گذشتہ روزکروز نے کہا کہ سافٹ بنک گروپ کارپوریشن کروز کے تجارتی روبو ٹیکسی آپریشنز کے آغاز کی توقع میں مزید1.35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔کروز کو کیلیفورنیا کے پبلک یوٹیلیٹیز کمیشن سے ایک اجازت نامہ درکار ہے تاکہ وہ سان فرانسسکومیںگاڑیوں میں بغیر انسانی ڈرائیور کے سواریوں کرایہ لینا شروع کریں۔
اس وقت امریکہ میں الفابیٹ، ٹیسلا، جنرل موٹرز، اورورا ، گوگل، ویمو اور کروز ان بہت سی کمپنیوں میں شامل ہیں جن کا مقصد اگلے دو سے تین سالوں میں مکمل طور پر خود مختار گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کو عملی طور پر متعارف کروانا ہے۔ چاہے وفاقی ریگولیٹرز اجازت دیں یا نہ دیں۔ کیونکہ خود مختار گاڑیاں (اے وی) اسٹارٹ اپس اور کار سازوں پر سرمایہ کاروں کا دباؤ ہے کہ وہ پچھلی دہائی کے دوران انجینئرنگ کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے آمدنی حاصل کرنا شروع کریں۔

#cab#PakTurkNews#tesla#withoutdrivercabAmericaCars