واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ،مہنگائی کا 39 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کنزیومر پرائس انڈیکس 6.8فیصد ہوگئی۔
اس سے قبل1982 میں مہنگائی کی شرح چھ اعشاریہ آٹھ فیصد کو چھو گئی تھی۔ گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی کی شرح میں چار اعشاریہ نو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
امریکی ماہرین معاشیات پہلے ہی مہنگائی میں اضافے کی پیش گوئی کر چکے تھے اس لیے ڈیٹا ریلیز ہونے کے باوجود امریکی سٹاک مارکیٹ پر کوئی خاطرخواہ فرق نہیں پڑا۔