امریکہ نے افغانستان کو مشروط امداد فراہم کرنے کی پیشکش کردی

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے افغانستان کو مشروط امداد کی پیشکش کردی ۔ افغانستان کو ایک سال تک انسانی بنیادوں پر امدادفراہم کی جائے گی ۔افغانستان کے لیے قائم فنڈ کو طالبان سے دوررکھا جائے گا۔
امریکا نے سلامتی کونسل میں افغانستان میں مدد کی نئی قرارداد جمع کرائی ہے، قرار داد کے مطابق افغانستان کو امداد کی فراہمی کا اطلاق طالبان پر عائد پابندیوں پر نہیں ہوتا۔
امریکا کی افغانستان سےمتعلق نئی قرارداد پر جلد ووٹنگ کا امکان ہے۔ اس سے قبل پیش کردہ امریکی قرارداد چین، روس اور برطانیہ نے مسترد کردی تھی۔

#pakurknewsafghanistanAmerica