امریکہ کا افریقہ ممالک سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ تمام افریقی ممالک سے سفری پابندیاں جمعہ کو ختم ہو جائیں گی،عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے سفری پابندیوں میں توسیع کی ضرورت نہیں۔جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں ان میں جنوبی افریقا، بوتسوانا، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواٹینی، موزمبیق اورملاوی شامل ہیں۔
امریکہ سمیت کئی ممالک نے کورونا کی نئی قسم اومی کورون کی وجہ سے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی تھیں، تاہم اب امریکی صدر نے باضابطہ طور پر ان پابندیوں کو ہٹانے کی تصدیق کردی ہے۔
ان سفری پابندیوں کو جنوبی افریقہ کے صدر نے غیر منصفانہ قرار دیا تھا۔صدر سائرل راما فوسا کا کہنا تھا کہ وائرس نے غیر ویکسین شدہ افراد کو نشانہ بنایا ہے، اور ایسی پابندیوں سے معاشی صورتحال خراب ہو گی۔انہوں نے عالمی برادری سے پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

#africa#omicron#PakTurkNewsAmericaEurope