امریکہ کا افغانستان کے منجمد 3.5ارب ڈالر انسانی امداد کیلئے منتقل کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن کے جمعے کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے گے تاکہ امریکی بینکنگ سسٹم میں منجمد کیے گئے افغان مرکزی بینک کے تقریباً 7 ارب ڈالر کے اثاثوں کو افغانستان میں انسانی امداد اور نائن الیون کے متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے منتقل کیا جا سکے۔
اس آرڈر کے تحت امریکی مالیاتی اداروں کو افغان امداد اور بنیادی ضروریات کے لیے 3.5 ارب ڈالر کے اثاثوں تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ دیگر 3.5 ارب ڈالر دہشت گردی کے شکار امریکیوں کو معاوضے کی ادائیگیوں کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ اگست کے وسط میں طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد افغانستان کو بین الاقوامی مالی امداد معطل کر دی گئی تھی اور ملک کے اربوں ڈالر کے اثاثے، زیادہ تر امریکہ میں، منجمد کر دیے گئے تھے۔

#PakTurkNews#washingtonafghanistanAmerica