سیئول(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن ایشیائی ممالک کے 3 روزہ دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے جس کے بعد وہ جاپان جائیں گے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں۔ امریکی صدر نے 3 روزہ دورے کا آغاز جنوبی کوریا سے کیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب یون سوک یول سے دوبدو ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے حریف ملک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے تجربات اور ممکنہ جوہری میزائل تجربے پر تشویش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں شمالی کوریا کو جارحیت سے روکنے کے لیے اقدامات پر غور کے علاوہ کورونا وبا سمیت یوکرین میں روسی جارحیت، ماحولیات، ٹیکنالوجی اور دو طرفہ تجارت جیسے نکات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔