انتہاپسند یہودی مسجد اقصیٰ میں کون سا جشن منانا چاہتے تھے؟

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کا حملہ، کب کیا ہوا؟ انتہاپسند یہودی کیا چاہتے ہیں؟

انتہاپسند یہودیوں کی شرارت

گذشتہ ہفتے ہیکل سلیمانی میں جشن منانے کا اعلان کیا

یہ جشن 1967 میں عرب اسرائیل جنگ کی یاد میں منایا جانا تھا

اسرائیل نے 5 جون 1967 میں مصر اور شام پر حملہ کر دیا

چھ روز تک جاری رہنے والی یہ جنگ 10 جون 1967 میں ختم ہوئی

اس جنگ میں اسرائیل نے فلسطینی کے دارالحکومت مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا۔

انتہاپسند یہودی 5 جون کو "یوم یروشلم” مناتے ہیں۔

اس سال انتہائی پسند یہودیوں نے یوم یروشلم 10 مئی کو منانے کا اعلان کیا

انتہاپسند یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں جشن منانے کا اعلان کیا

فلسطینی مسلمانوں نے انتہاپسند یہودیوں کے یوم یروشلم کے جشن کے اعلان کے بعد مسجد اقصیٰ کی حفاظت کا فیصلہ کیا

جمعة المبارک کے روز نماز جمعہ کے بعد فلسطینی نوجوانوں نے مسجد اقصیٰ سے باہر نہ جانے کا اعلان کیا

ادھر انتہاپسند یہودیوں نے بھی مسجد اقصیٰ پر حملے کا اعلان کر دیا

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی شب پہلا آپریشن کیا

اس آپریشن میں 50 سے زائد فسلطینی زخمی ہو گئے

اسرائیلی فوج کے آپریشن کے بعد دیگر علاقوں سے فلسطینی مسلمان مسجد اقصیٰ پہنچنا شروع ہو گئے

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کی طرف آنے والے تمام راستے سیل کر دیئے

مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لئے آنے والے فلسطینی مسلمانوں اور اسرائیلی پولیس میں جھڑپیں ہوتی رہیں

اتوار کو بھی تمام دن اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں ٹھہرے ہوئے فلسطینی مسلمانوں پر حملے جاری رکھے

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کے شیل استعمال کیا۔ فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

مسجد اقصیٰ میں ٹھہرے فلسطینیوں کو خوراک کی فراہمی کے تمام راستے بند کر دیئے گئے

ہفتہ اور اتوار کو کئی فلسطینیوں نے بغیر سحری کے روزے رکھے۔

آج صبح انتہاپسند یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں "یوم یروشلم” کا جشن منانے کے لئے آنا تھا۔

اسرائیلی فوج نے آج صبح مسجد اقصیٰ سے فلسطینی نوجوانوں کو نکالنے کے لئے آپریشن شروع کیا

چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں 278 فلسطینی زخمی ہو گئے

اسرائیلی فوج نے فلسطینی مسلمانوں پر آنسو گیس استعمال کیا اور براہ راست فائرنگ کی

اسرائیلی فوج کے چار گھنٹے طویل آپریشن میں فلسطینی مسلمانوں نے مسجد سے باہر نہ نکلنے کا اعلان کیا

اسرائیلی فوج چار گھنٹے کے ناکام آپریشن کے بعد واپس چلی گئی

مسجد اقصیٰ میں صورتحال ابھی تک سنگین ہے۔ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کو چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے۔ اندر فسلطینی مسلمان محصور ہیں۔

اسرائیل اور فلسطیناسرائیلی فوج کے مطالمترکی اور فلسطینمسجد اقصیٰ