انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 53 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 228 روپے 10 پسے پر فروخت ہو رہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 230 روپے کا ہو گیا۔
رواں ہفتے امریکی ڈالر 10 روپے 9 پیسے سستا ہو چکا ہے اور بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1300 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

 

#currency#interbank#openmarket#pakturknwes#rates#usdollardollarkarachi