کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ڈالر 214روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے، امریکی کرنسی کی قدر میں 3 روپے 5پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 214 روپے ہو گئی ہے جبکہ ڈالر22 جون کو 211 روپے 93 پیسے کا تھا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 209 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 210 روپے 95 پیسے پر بند ہوئی تھی۔