انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈالر مزید 72پیسے مہنگا ہو کر 218روپے 38پیسے پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 72پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 218روپے 38پیسے ہو گئی ہے ۔
گزشتہ روز ڈالر 217روپے 66پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا ۔

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollarkarachi