انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے ۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے دیکھنے میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کے انٹر بینک میں ڈالر مزید 42 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کررہی ہے۔
گذشتہ 7 یوم کے دوران ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں مجموعی طور پر 2.48 روپے جبکہ اوپن ریٹ میں 8.90 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

#currency#interbank#openmarket#pakistanirupees#PakTurkNews#usdollardollar