اومیکرون پاکستان پہنچ گیا، کراچی میں پہلا کیس سامنے آ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) کوروناوائرس کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامن آ گیا ۔
محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کی ہے کہ نجی ہسپتال میں ایک خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے ۔متاثرہ خاتون حال ہی میں بیرون ملک سے پاکستان واپس آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔ حکام ٹریول ہسٹری معلوم کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ اب تک ایشیا، افریقا، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور امریکا میں کورونا کے نئے ’اومیکرون ویرینٹ‘ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید ملکوں میں ظاہر ہوتا جارہا ہے۔

#COVID-19#omicrom#PakTurkNews