اومیکرون کی پابندیاں ،فرانسیسی اساتذہ ہڑتال پر چلے گئے

پیرس (پاک ترک نیوز) فرانس کے تعلیمی اداروں میںموسم سرما کی پڑھائی شروع ہونے کے دو ہفتوں سے بھی کم وقت کے بعد فرانسیسی اساتذہ کووڈ۔19کے بڑھتے ہوئےکیسز کے دباؤ کے سامنےگھٹنے ٹیکتے ہوئے ہڑتال پر چلے گئے ہیں ۔

جمعرات  کے روز فرانسیسی اساتذہ وائرس سے منسلک رکاوٹوں اورقرنطینہ کے بدلتے قوانین کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اساتذہ کی یونینوں کے زیر اہتمام ملک گیر ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔

فرانس کووڈ۔19کےیورپ میں پھیلاؤ کا مرکز ہے جہاں حالیہ دنوں میں ایک دن میں 360,000 نئے انفیکشن کے ساتھ کرونا کی نئی انتہائی متعدی قسم اومیکرون نے تباہی مچا رکھی ہے۔ اساتذہ پریشان ہیں اور وہ قواعد اور مزید تحفظات کے بارے میں وضاحت چاہتے ہیں۔کیونکہ اضافی ماسک اور ٹیسٹ جیسی نئی پابندیوں نے انکے تناؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔

فرانسیسی وزیر تعلیم ژاں مشیل بلینکر نے تسلیم کیا ہے کہ جنوری کا مہینہ ملک کے تعلیمی اداروں کے لئے انتہائی مشکل ہے کیونکہ ان کی وزارت نے "حالیہ دنوں” میں طلباء کے درمیان 50,000 نئے کووڈ۔19 کیسز شمار کیےہیں ۔جبکہ وائرس کی وجہ سے بڑی تعداد میں کلاسیں بند ہوئیں اورآنے والے ہفتوں میں اعداد و شمار مزید خراب ہونے کی توقع ہے۔

#PakTurkNews#strike#teacherfrance