اوورسیز پاکستانی گھر بیٹھے پاور آف اٹارنی دے سکیں گے

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وفاقی کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کے اجرا کے لیے آٹو میشن نظام متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں یہ منظوری دی گئی ۔ جس کے تحت اوورسیز پاکستانی اب پاور آف اٹارنی کی دستاویزات آن لائن بھی دیں سکیں گے ۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا کہ پاورآف اٹارنی بنوانے کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو سفارتخانے جانا پڑتا ہے ۔ سفارتخانہ ایک شہر میں ہوتا ہے اور پورے ملک سے اوورسیز پاکستانیوں کو وہاں جانا پڑتا ہے ۔ اس دقت سے نجات کے لیے آٹو میشن نظام متعارف کرایاجارہا ہے ۔اب اوورسیز پاکستانی گھر بیٹھے ہی پاور آف اٹارنی آن لائن حاصل کرسکیں گے ۔‘
پاور آف اٹارنی کا نیا نظام حتمی مرحلے پر پہنچنے پر نادرا اور وزارت خارجہ کے درمیان ایک معاہدہ طے پائے گا جس کے تحت نادرا پاور آف اٹارنی کے لیے ایک پورٹل بنائے گا۔ پاور آف اٹارنی حاصل کرنے کے لیے 25 ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔ یہ فیس آن لائن ہی ادا کی جائے گی۔

پاورآف اٹارنی ، فوادچوہدری ، اوورسیز پاکستانی