اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان

کراچی(پاک ترک نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک بار پھراونچی اڑان،اوپن مارکیٹ میں ڈالردوبارہ 180روپے ہو گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 2 پیسے کی کمی سے 178.12 روپے پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 180 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
درآمدی شعبوں میں ڈیمانڈ برقرار رہنے سے جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ڈالر کی اڑان رک گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ کر دوبارہ 180 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

#interbank#openmarket#PakTurkNewsdollarkarachi