اوگرا نے تمام گیس صارفین کیلئے یکساں نرخ مانگ لیے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت سے کہا کہ وہ تمام صارفین پر گیس کے یکساں نرخوں کو اطلاق کرے تاکہ گیس کی حقیقی قیمت کی وصولی کو یقینی بنا یا جاسکتے۔ اور گیس سیکٹر کے گردشی قرصے کو ختم کیا جاسکے۔
رپورٹس کے مطابق اگر وفاقی حکومت گیس کی آمدنی کی ضروریات کو پوراکرنےکیلئے اوگرا کی تجویز پر عمل کرتی ہے تو گھریلواور خصوصی کمرشل سیکٹر کے کم استعمال والے صارفین کیلئے نرخوں میں جولائی سے 600فیصد اضافہ ہوگا۔اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو گیس کی فراہمی پر لاگت کو پورا کرنے کی اور کوئی صورت نہیں ہوگی۔