اوگرا نے دوسرے ماہ بھی درآمدی ایل این جی سستی کردی

اوگرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی درآمدی ایل این جی سستی کردی ۔ دسمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 3.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو کمی کی گئ ہے ۔
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.62 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقررکی گئی ہے اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہوئی ہے ۔
سوئی ناردرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.67ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو تھی اور سوئی سدرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.42ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
وفاقی وزیر توانائ حماد اظہر کا کہنا ہے پاور سیکٹر کیلئے اس کی میرٹ آرڈر پر ضرورت سے زیادہ ایل این جی دستیاب ہے ۔
فرٹیلائزر پلانٹس جو عموماً بند ہوتے ہیںان کو بھی اس سال بلا تعطل ایل این جی مہیا ہو رہی ہے اسی ایکسپورٹ سیکٹر کو بھی مسلسل سپلائی جاری ہے۔
مقامی گیس پر موجود گھریلو صارفین کو مقامی گیس ذخائر میں کمی کے باعث کافی سال سے مشکلات کا سامنا تھا۔اس لیے اس بار گھریلو گیس صارفین کیلئے اس سال بجلی کا رعایتی پیکج متعارف کیا گیا ہے۔

#ograhamad azherLNGpak turk newsاوگراایل این جی سستیپاک ترک نیوز