سوشل میڈیا پر امریکا اور پاکستانی رویوں پر دلچسپ ٹرینڈ سامنے آئے ۔ شادی سے لے کر میل ملاقات تک امریکی اور پاکستانیوں میں دلچسپ فرق سامنے آئے۔
1-امریکا میں جب کسی وجہ سے کوئی لڑکا کسی لڑکی کو کہتا ہے کہ ہم شادی نہیں کر سکتےتو پاکستان میںیہی بات ایسے کی جاتی ہے (شادی کر رہا ہوںکسی اور سے) جسم اس کا ہو گا لیکن روح تمھارے پاس ہی رہے گی۔ یا استخارہ ٹھیک نہیں نکلا۔
2-امریکا میں باتونی اور خوش مزاج لڑکی کو سراہا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں اسے بدتمیز سمجھا جاتا ہے۔
3-امریکا میں شادی کے بعدالگ گھر میں رہنا اچھی بات سمجھی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں الگ گھر لینا ناصرف جرم سمجھا جاتا ہے بلکہ اس کی قصوروار بھی لڑکی ہی ٹھہرتی ہے۔
4-امریکا میں لڑکی خودکفیل یا اپنے مستقبل پر زیادہ توجہ دینے والی لڑکی کو پریکٹیکل گرل کہاجاتا ہے ، پاکستان میں کہا جاتا ہے ’’یہ ہاتھ سے نکل گئی ہے ۔‘‘
5-امریکا میں کوئی دیر بعدملے تو کہا جاتا ہےlong time, no see، جبکہ پاکستان میں ’’بڑے لوگ ‘‘کہہ کر طعنہ دیا جاتا ہے۔
6-امریکا میں ہوم ورک نہ کرنے پرطالبعلم عام طورپر کہتے ہیں ۔ مس میں ہوم ورک نہیں کرسکا ، پاکستانی طالبعلم کہے گا۔ میری نانی مرگئی ۔