پینٹاگون(پاک ترک نیوز) ایران کی جانب سے امریکہ کے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے سے متعلق دعوئوں کو پینٹاگون نے مسترد کردیا۔
امریکی محکمہ دفاع کے ادارے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایرانی دعوے بے بنیاد قرار ہیں ایران کی جانب سے آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے ہیلی کاپٹر سے پیچھا کرنے سمیت تصادم کے الزامات غلط ہیں، امریکی افواج نے کسی بھی ایرانی تیل بردار جہاز کو قبضے میں نہیں لیا۔
ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ بحر عمان میں ایک ایرانی آئل ٹینکر کو امریکا قبضے میں لینے کی کوشش کی جس کو ایرانی فوج نے ناکام بنادیا تھا۔