کیا نواز شریف اور آصف زرداری میرے اوپر غداری کا مقدمہ چلائیں گے؟عمران خان

نیر: (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ

کیا نواز شریف اور آصف زرداری میرے اوپر غداری کا مقدمہ چلائیں گے؟

جب ہمیں آئی ایم ایف نے پٹرول، بجلی کی قیمت بڑھانے کا کہا تو ہم نے پٹرول کی قیمت کو 10 روپے کم کر کے عوام کو ریلیف دیا، ہماری حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر عوام کو بچایا، میرا جینا مرنا پاکستان ہے، باہرکوئی جائیداد نہیں۔ان لوگوں کوکوئی فرق نہیں پڑتا عوام مہنگائی کے سمندرمیں ڈوب جائیں گے، پٹرول جب60روپے بڑھے گا تو ہر چیزکی قیمت بڑھے گی۔
ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم عمران خان نے بونیر میں جلسے سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لُو نے پاکستان کے سفیر کو حکم دیا عمران خان کو ہٹاؤ، ڈونلڈ لونے دھمکی دی اگر نہ ہٹایا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، ڈونلڈ لو نے کہا اگر چیری بلاسم آئے گا تو معاف کر دیں گے۔ 7 مارچ کو مراسلہ اور 8 مارچ کو عدم اعتماد جمع ہو جاتی ہے، ہمارے اتحادی بھی ایک دم تبدیل ہو جاتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی میں مراسلہ دکھایا گیا، صدرمملکت نے مراسلے کے حوالے سے خط چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھا ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔
سابق وزیراعظم نے بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، پرویزخٹک اور دیگرمرکزی و صوبائی قائدین شریک ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں روزانہ مہنگائی کا بڑا شور مچایا جاتا تھا، کانپیں ٹانگنے والے بلاول نے مہنگائی کے خلاف مارچ کیا تھا، کوئی کہتا تھا آٹا اور کوئی کہتا تھا گیس کی قیمت بڑھا دی ہے، اللہ کا حکم ہے سچ نہیں چھپ سکتا، پی ٹی آئی ساڑھے تین سال حکومت میں آٹے کی قیمت 326 روپے بڑھی، ان کے صرف دوماہ میں 422 روپے آٹے کی قیمت بڑھی ہے۔ پی ٹی آئی ساڑھے 3 سال حکومت میں گھی فی کلو 213 روپے بڑھی، ان کے دوماہ میں200 روپے فی کلو قیمت بڑھی، پی ٹی آئی ساڑھے تین سال حکومت میں پٹرول 56 روپے 90 پیسے بڑھا، ان کی حکومت میں دوماہ میں 60 روپے بڑھ گیا ہے، فضل الرحمان کی قیمت دوماہ میں60روپے بڑھی۔
بونیر میں جلسے سے خطاب شروع ہوتے ہی کارکنوں نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے تو اس پر پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ بونیر کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اللہ جسے چاہے عزت اور ذلت دیتا ہے، جیسے ہی تقریر شروع کرتا ہوں، ڈیزل کے نعرے شروع ہو جاتے ہیں، فضل الرحمان سوچو اللہ نے تمہیں اتنی ذلت کیوں دی، یہ دین کے نام پر سیاست کرتا ہے، جیسے ہی لوگ فضل الرحمان کو دیکھتے ہیں انہیں ڈیزل یاد آجاتا ہے۔ بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط ہوئی، پوری دنیا میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج ہوئے، دنیا میں ایک ہی نعرہ لگا’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘،بھارت اور اسرائیل چاہتا ہے پاکستان کمزور ہو اور ٹوٹے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت گرائی گئی تو ہندوستان میں خوشیاں منائی گئیں، بھارت میں ایسے خوشیاں منائی گئیں جیسے شہبازشریف نہیں شہباز سنگھ تھا، شریف خاندان کے بھارت کی بزنس کمیونٹی سے بڑے گہرے تعلقات ہیں، نریندرا مودی نے کشمیریوں پر سب سے زیادہ ظلم کیا اسے نوازشریف نے شادی پر بلایا۔ نوازشریف بھارت گیا حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی، نریندرامودی جب پاکستان کے آرمی چیف کو دہشت گرد اور نوازشریف کودوست کہتا تھا، سابق وزیراعظم کے منہ سے ایک باربھی کلبھوشن کا نام نہیں نکلا تھا، زرداری اس ملک کی بہت بڑی بیماری ہے، آصف زرداری کو پیسے کی بیماری ہے، زرداری جب پیسہ دیکھتا ہے اس کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوجاتی ہیں، شریف خاندان، زرداری سازش کا حصہ بنے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں انتہا کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، ہماری حکومت نے ساڑھے تین سال میں فی یونٹ 6 روپے بڑھائی، انہوں نے دوماہ میں 10 روپے فی یونٹ بڑھادی ہے، آئی ایم ایف ہمیں بھی پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا کہتا تھا، ان میں اورہم میں فرق ان کی تمام جائیدادیں، بچے باہر ہیں، ان کا پاکستان میں کوئی سٹیک نہیں، ان لوگوں کوکوئی فرق نہیں پڑتا عوام مہنگائی کے سمندرمیں ڈوب جائیں گے، پٹرول جب60روپے بڑھے گا تو ہر چیزکی قیمت بڑھے گی۔ جب ہمیں آئی ایم ایف نے پٹرول، بجلی کی قیمت بڑھانے کا کہا تو ہم نے پٹرول کی قیمت کو 10 روپے کم کر کے عوام کو ریلیف دیا، ہماری حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر عوام کو بچایا، میرا جینا مرنا پاکستان ہے، باہرکوئی جائیداد نہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی چھٹیاں، عیدیں باہر ہوتی ہیں، نوازشریف جب وزیراعظم تھا تو 24 دفعہ لندن گیا، آصف زرداری نے 50 دبئی کے دورے کیے تھے، میں نے ایک نجی دورہ نہیں کیا تھا کیونکہ میرا گھر پاکستان میں ہے، ان کوئی مہنگائی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ باہرسے ڈکٹیشن لیکرفیصلے کرتے ہیں۔ اگر میرا بھی پیسہ باہر پڑا ہوتا تو انہیں ابسولیٹیلی ناٹ نہ کہتا۔ زرداری،شریفوں نے اربوں روپیہ باہررکھا ہوا ہے، یہ کبھی امریکا کے خلاف بات نہیں کرینگے، 400ڈرون حملوں میں بے قصورلوگ مارے گئے، ان دونوں کے منہ سے ایک دفعہ ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی تھی، ہمارا بڑا دہشت گرد الطاف تیس سالوں سے لندن بیٹھا ہوا ہے، الطاف حسین نے کراچی میں سب سے زیادہ قتل کرائے، کیا برطانیہ ہمیں الطاف حسین پر ڈرون حملہ کرنے کی اجازت دے گا؟ ہمارے ملک میں400ڈرون حملے کرکے لوگوں کو مارا۔ ڈرون حملوں سے مرنے والوں کی کبھی کوئی تحقیقات نہیں ہوتی تھی، زرداری، نوازشریف دونوں ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے، زرداری،نوازشریف پیسے کے غلام ہے۔ جن کوعوام کا درد ہو وہ 60 روپے پٹرول کی قیمت نہیں بڑھا سکتا، بجلی کی قیمت کو دگنا کر دیا گیا ہے، جب روپیہ گرتا ہے توان کی دولت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، پوری دنیا میں کورونا نے تباہی مچائی، پی ٹی آئی حکومت میں کورونا کے باوجود گروتھ 6۔5 فیصد تھی، ہماری ریکارڈ ایکسپورٹ ہو رہی تھی، مئی کے ماہ میں اب کمی آگئی ہے، تجارتی خسارہ مئی کے اندر 4 ارب ڈالر بڑھ چکا ہے، صرف دوماہ میں روپے کی قدر میں 20 فیصد کمی ہو چکی ہے، سٹاک مارکیٹ 10فیصد نیچے کی طرف جا چکی ہے۔

@imrankhan#bomer#diesel#imrankhanjalsa#light#PakTurkNews#petrolprices#pti#ptijalsa#rase