آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کیلئے اہم لیکن یہ منزل نہیں ،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لئے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیںبلکہ ایک مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی منزل نہیں بلکہ معاشی بحالی کا ایک مرحلہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی خود انحصاری کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔ پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لئے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیں بلکہ ایک مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا۔

 

#deal#islamabad#PakTurkNews#primeminister#tweetIMFtwitter