دبئی (پاک ترک نیوز) انٹر کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئے قوانین متعارف کروا دیئے ۔
متعارف کروائے گئے نئے قوانین میں ایسی گیند جو بیٹر کو پچ چھوڑنے پر مجبور کرے وہ نو بال قرار دی جائیگی۔باولنگ کے دوران فیلڈرز کا جان بوجھ کر آگے پیچھے ہونے پر امپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 پینلٹی رنز سے نوازے گا، نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آوٹ اب ان فیئرپلے کی جگہ رن سیکشن میں تبدیل کردیا گیا۔
ون ڈے فارمیٹ میں سلو اوور ریٹ پر ایک اضافی فیلڈر کو بقیہ اوورز کے لیے سرکل میں لایا جائیگا، ون ڈے میں قانون کا اطلاق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ 2023 کے اختتام پر ہوگا۔