آئی سی سی کو پاک بھارت میچ نہ ہونے پر بڑے نقصان کا اندیشہ ستانے لگا

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی کو پاک بھارت میچ نہ ہونے پر بڑے نقصان کا اندیشہ ستانے لگا ۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ میں بارش پر ٹکٹ ریفنڈ کی مد میں 7 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔میچ میں بارش ہونے پر شائقین کو مکمل ری فنڈ اس صورت میں دیا جائے گا کہ 10 اوورز سے کم کا کھیل ہو۔
ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ کل میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا لیکن اس کے بارش سے متاثر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
یاد رہے کہ میچ کے تمام ٹکٹ آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے، بعد ازاں اسٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں، لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں، اگر میچ نہ ہوا تو آئی سی سی کو 7 ملین ڈالرز تماشائیوں کو واپس کرنا پڑیں گے۔

#23october#babarazam#indvspak#melbrone#muhammadrizwan#PakTurkNews#pakvsind#rohitsharma#shaheenshahafridi#t20#t20worldcup#viratkohli#worldcupindiaPakistan