آج باضابطہ جواب دونگا جو بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں،عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ اس پراپیگنڈے کی وجہ وہ خوف ہےجس کا یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث شکار ہیں۔میں اس شدید پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کررہا ہے۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور کے آج کے جلسے میں ، میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں۔ بس بہت ہوگیا!

@imrankhan#chairmanpti#islamabad#PakTurkNews#peshawar#peshawarjalsa#ptiPDM