آذربائیجان اور اوپیک کا باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

باکو (پاک ترک نیوز)آذربائیجان اور تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے مابین مستقبل میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بات چیت آذربائیجان کے وزیر خارجہ بیراموف،ا ور اوپی کے سیکرٹری جنرل محمد بارکنڈو کے مابین ہوئی۔
بیراموف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اوپیک پلس فارمیٹ میں اپنی شراکت کو جاری رکھنے میں باکو خاطر خواہ دلچسپی رکھتا ہے۔
انہو ں نے تیل کی عالمی قیمتوں کے استحکام کیلئے اوپیک پلس کی جانب سے اپنائی گئی پالیسیوں اور اقدامات کو بھی سراہا۔
اپریل 2020میں اوپیک اور غیر اوپیک ممالک نے باہمی مشاورت سے روزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداواری حجم میں کمی لانے پر اتفاق کیا جس سے تیزی سے گرتی ہوئی قیمتوں کو سہارا ملا۔

#oilproduction#opecplus#PakTurkNewsazerbaijan