باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے وزیر خزانہ سمیر شریفوف کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے دوران کچھ ممالک نے غیر ملکی قرضے لینے شروع کردیے لیکن آذربائیجان نے ایسا نہیں کیا۔
انہوں نے یہ ریمارکس ریاستی بجٹ 2022 کے مسودہ پر بحث کے دوران لاء پالیسی اور اسٹیٹ بلڈنگ کمیٹی، دفاع، سیکورٹی اور انسداد بدعنوانی کمیٹی، کمیٹی برائے انسانی حقوق، کمیٹی برائے بین الاقوامی تعلقات اور بین الپارلیمانی روابط کے مشترکہ اجلاس میں کہے۔
وزیر خزانہ نے زور دیا کہ آذربائیجان نے COVID-19 وبائی امراض کے دوران اپنے فنڈز کا استعمال کیا۔اس کے لیے "آذربائیجان نے اسٹیٹ آئل فنڈ میں جمع ہونے والے فنڈز کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔” اس لیے، اسٹیٹ آئل فنڈ سے منتقلی میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئےکہ کرونا کی وبا سے نکلنے کا راستہ مشکل ہو سکتا ہے، ہم نے سوچا کہ نرم مالیاتی پالیسی کو اپنانا ضروری ہے۔