آذربائیجان کا اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ۔آذربائیجان کا نیا سفارتخانہ تل ابیب میں ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسرائیلی سفارتخانہ 1993سے قائم ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے آذربائیجان کی پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے آذربائیجان کو اسرائیل کا اہم پارٹنر قراردیا۔

 

#Azarbaijan#azarbaijanparliment#isreal#PakTurkNews#parlimentBaku