آزرکوسموس اور سگنل ہورن کے مابین معاہدہ ، سوئس کمپنی نےبحیرہ روم اور متصل سمندورں میں انٹرنیٹ سروس فراہم کر دی

جنیوا (پاک ترک نیوز)
سوئس کمپنی سگنل ہورن نےآزربائیجانی مواصلاتی سیاروں کے ذریعے بحیرہ روم اور متصل سمندورں میں سفر کرنے والے کروز جہازوں کو انٹرنیٹ کی سہولتیں فراہم کرنا شروع کر دیں ۔
سوئس میڈیا کی رپوٹس کے مطابق آزربائیجان کے سرکاری مواصلات کے ادارے آزرکوسموس اور سو ئس کمپنی سگنل ہورن کے مابین اس حوالے سے باہمی تعاون کا ایک نیا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔جس کے نتیجے میں اب سوئس کمپنی آزربائیجانی مواصلاتی سیاروں آزر سپیس۔1 اور آزر سپیس ۔2کے مواصلاتی وسائل بروئے کار لا سکے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سگنل ہورن نے پہلے ہی آزرز اسپیس۔1 کی یورپی نشریاتی بیم کے ذریعے سمندر میں انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔ اس مواصلاتی سیارے کے وسائل بحیرہ روم میں کروز بحری جہازوں میں براہ راست سگنل ہورن سے تعلق رکھنے والے ٹیلی پورٹ سے منتقل کیے جاتے ہیں۔
مزید براں آزرکوسموس سمندر میں براڈ بینڈ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا جاری رکھے ہوئے ہے، جو عالمی سیٹلائٹ کمیونیکیشن مارکیٹ کے اہم حصوں میں سے ایک ہے۔ اس وقت قابل اعتماد اور مستحکم انٹرنیٹ خدمات آزربائیجانی مصنوعی سیاروں آزر سپیس۔1اور آزر سپیس ۔2کے ذریعے کیسپین، بلیک اور ازوف سمندروں، ایرانی خلیج، دریائے وولگا اور بحیرہ روم کے مشرقی حصے میں بحری جہازوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔

#cable#genewa#internet#PakTurkNews#sea