آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا کورونا کا شکار

 

پرتھ (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں سری لنکا کیخلاف اہم میچ میں بڑا جھٹکا ، سپنر ایڈم زمپا کورونا کا شکار ہو کر آئی لینڈرز کیخلاف میچ سے باہر ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سپنر ایڈم زمپا کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے تاہم انہیں معمولی علامات ہیں تاہم ٹیم منجمنٹ کا اصرار ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
ایڈم زمپا کو اگر منتخب کیا جاتا ہے تو آئی سی سی کے کوویڈ پروٹوکولز کے مطابق انہیں علیحدہ سفر کرنا پڑے گا جبکہ دیگر کھلاڑیوں سے بھی دور رکھا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈکپ میں دفاعی چیمئپن آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف میچ میں لازمی فتح درکار ہے، کینگروز کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نیوزی لینڈ کا رن ریٹ بہتر ہے جبکہ آسٹریلیا گروپ میں آخری پوزیشن پر چلا گیا ہے، سری لنکا کے خلاف آج ہونے والے میچ ہار کی صورت میں کینگروز کی اگلے مرحلے تک رسائی مشکل ہوجائے گی۔

#adamzampa#austrlia#ausvssri#match#PakTurkNews#spinner#srivsaus#t20worldcup#t20worldcup2022